QR CodeQR Code

پاکستان کا مستقبل قرآن و سنت سے وابستہ ہے، محمد حسین محنتی

28 Sep 2019 23:53

تحریک محنت سندھ کے صدر عبدالرحیم اعوان سے بات چیت کے دوران جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ سودی معیشت اور اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام کی وجہ سے آج مہنگائی، بیروزگاری اور قدرتی آفات سمیت ملک نازک صورتحال سے گذر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل قرآن و سنت سے وابستہ ہے، سودی معیشت اور اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام کی وجہ سے آج مہنگائی، بیروزگاری اور قدرتی آفات سمیت ملک نازک صورتحال سے گذر رہا ہے، نجات کا واحد راستہ شریعت کا نفاذ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں تحریک محنت سندھ کے صدر عبدالرحیم اعوان سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی و دعوتی تحریک ہے، جو معاشرے کی اصلاح، انسانیت کی خدمت اور شریعت کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، تحریک محنت اس کا ہراول دستہ ہے، جو کہ لٹریچر کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات تک اسلام کی آفاقی دعوت پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ان کی کوششیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاح معاشرہ، انسانیت کی خدمت اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنے اپنے حصہ کا کام دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 818956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818956/پاکستان-کا-مستقبل-قرآن-سنت-سے-وابستہ-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org