0
Saturday 28 Sep 2019 23:53

نہیں معلوم پیسہ چوری ہو کر کہاں گیا، میری دلچسپی پیسہ واپس آنے میں ہے، صدر مملکت

نہیں معلوم پیسہ چوری ہو کر کہاں گیا، میری دلچسپی پیسہ واپس آنے میں ہے، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اتنا پیسہ چوری ہوکر کہاں گیا مجھے نہیں معلوم، میری دلچسپی اس میں ہے کہ میرا پیسہ واپس آئے، نیب کا کام نظر آنا چاہئے، وفاق سندھ حکومت اور میئر ملکر ہی کراچی کو ٹھیک کر سکتے ہیں، ملکر کام نہیں کریں گے، تو کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں چلڈرن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ کراچی کا حال گزشتہ پچیس سالوں کا نتیجہ ہے، تمام معاملات کو بالائے طاق رکھ کر سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور عوامی خدمت کرنا ہوگی، سندھ حکومت، میئر اور وفاق ملکر ہی شہر کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں گدلا پانی جا رہا ہے، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی، ضروری ہے تمام قوتیں یکجاں ہوکر کام کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور پارلیمنٹ کے اصولوں، انسانیت کا تعلق ساری دنیا میں یکساں ہیں، معیشت جیسے جیسے مضبوط ہوگی، ویسے مسائل بھی حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہونا بہت ضروری ہے، فائلرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی بات خوبصورتی سے پیش کی، مجھے بہت خوشی ہوئی جب وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں ماحول پر بات کی، ناموس رسالتﷺ پر بھی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بات کی، وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی بات کی، کشمیر میں ظلم اور زیادتی کے مقدمے کو مکمل انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ذریعے حل ہوگا، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ایک اور چیلنج اجاگر کیا کہ انصاف کا پیمانہ غریب یا امیر ملک نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 818957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش