QR CodeQR Code

اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کا خوف طاری

صیہونی جنرل کیطرف سے ایرانی حملے کی وحشت کا برملا اظہار

29 Sep 2019 00:13

ایک اعلیٰ درجے کے صیہونی جنرل نے اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جن کے ہاتھ میں ایرانی سپاہِ پاسداران کی قدس بریگیڈ کی کمان ہے، ہی وہ شخص ہونگے جو بالآخر اسرائیل پر ہونیوالے میزائل حملوں کو کمانڈ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے "انٹیلیجنس انویسٹیگیشن" ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل درور شالوم نے اسرائیل پر ہر آن ہونیوالے مبینہ ایرانی حملے کے خوف کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج کسی بھی وقت اسرائیل پر میزائل حملے کرسکتی ہے۔ اس اسرائیلی جنرل نے اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جن کے ہاتھ میں ایرانی سپاہِ پاسداران کی قدس بریگیڈ کی کمان ہے، ہی وہ شخص ہوں گے جو بالآخر اسرائیل پر ہونیوالے میزائل حملوں کو کمانڈ کریں گے۔

اس اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کیلئے ایران زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل یا لمبے فاصلے تک پرواز کرنیوالے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے فائر کئے جانیوالے میزائل استعمال کرسکتا ہے۔ اس اعلیٰ درجے کے اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایسے ڈرون طیارے بھی ہیں، جو 1,000 سے 1,200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتے ہیں۔ درور شالوم نے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں بھی اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے خطرے کی بدولت اسرائیل اس پروگرام کے ساتھ مربوط اپنے اطلاعاتی ذرائع کو بدل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 818960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818960/صیہونی-جنرل-کیطرف-سے-ایرانی-حملے-کی-وحشت-کا-برملا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org