0
Sunday 29 Sep 2019 00:53

سعودی عرب اپنی جارحیت کے ذریعے 4 ہزار سے زائد یمنی خواتین و بچوں کی جان لے چکا ہے، یمن

سعودی عرب اپنی جارحیت کے ذریعے 4 ہزار سے زائد یمنی خواتین و بچوں کی جان لے چکا ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کیطرف سے تشکیل دی گئی "قومی نجات" حکومت کے وزیراعظم "عبدالعزیز بن حبتور" نے یمنی وزارت داخلہ کیطرف سے سعودی جنگی جرائم کے ثبوتوں پر مشتمل ایک نمائشگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جمع شدہ تمامتر ثبوتوں کو پوری دنیا اور عالمی قانونی اداروں کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع کیلئے دائیں ہاتھ میں اسلحہ لیکر دشمن کیساتھ دوبدو لڑیں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے ذریعے جارح فوجی اتحاد کے جنگی جرائم پر مبنی تمامتر ثبوتوں کیساتھ دشمن کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

یمنی "قومی نجات" حکومت کے انسانی حقوق کی وزیر "علیاء الشعبی" نے یمن کیخلاف سعودی جنگی جرائم کے ثبوتوں پر مشتمل اس نمائشگاہ کو یمن کیلئے ایک قانونی خزانہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی یہ تمامتر ثبوت اقوام متحدہ کے نوٹس میں لائے جائیں گے۔ اسی طرح یمنی "مرکزی فارنزک میڈیسن" شعبے کے انچارج جمال النصری نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نمائش کے ذریعے سعودی-امریکی فوجی اتحاد کیطرف سے یمنی قوم کیخلاف قبیح ترین جنگی جرائم کے ارتکاب کے واضح ثبوت ملتے ہیں، کیونکہ اس نمائش میں سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے انجام دیئے جانیوالے جنگی جرائم کے مقامات سے حاصل کئے گئے فنی ثبوت اور عینی گواہیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

یمنی "قومی نجات" حکومت کیطرف سے منعقد کی جانیوالی یمن کیخلاف سعودی اتحاد کے جنگی جرائم پر مشتمل  اس نمائشگاہ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یمن پر سعودی عرب کیطرف سے مسلط کردہ جنگ میں تاحال 1,769 خواتین اور 2,533 بچوں سمیت 12,260 بیگناہ یمنی شہری لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ سعودی حملوں میں زخمی ہونیوالے یمنی شہریوں کی تعداد 20,476 بتائی گئی ہے، جن میں 3,015 خواتین اور 4,005 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش