QR CodeQR Code

آئی ایس او کا مقصد طلبہ کی رہنمائی اور تربیت ہے، قاسم علی

29 Sep 2019 10:23

کوہاٹ میں منعقدہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے یونٹ صدر ذیراب حسن کا کہنا تھا کہ آنے والے تمام طلباء کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں بالعموم اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن استاد شہید حسن یونٹ جی سی ٹی کوہاٹ میں بالخصوص خوش آمدید کہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے نائب صدر قاسم علی نے ایک نشست کے دوران جی سی ٹی یونٹ کوہاٹ میں نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی او پاکستان پورے ملک کی یونیورسٹیز اور کالجز میں جوانوں کے تعلیمی مسائل حل کرنے، رہنمائی کرنے اور تربیت پر توجہ دینے والی بے مثال تنظیم ہے، یونٹ صدر ذیراب حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے تمام طلباء کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں بالعموم اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن استاد شہید حسن یونٹ جی سی ٹی کوہاٹ میں بالخصوص خوش آمدید کہتے ہیں، آپ برادران کے تعلیمی مسائل حل کرنے اور آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 818983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818983/ا-ئی-ایس-او-کا-مقصد-طلبہ-کی-رہنمائی-اور-تربیت-ہے-قاسم-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org