0
Sunday 29 Sep 2019 10:42

عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام مسئلہ کشمیر پر کرنا چاہیئے تھا، شیری رحمان

عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام مسئلہ کشمیر پر کرنا چاہیئے تھا، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام مسئلہ کشمیر پر کرنا چاہیئے تھا۔ پاکستان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہنے چاہیئے اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت حق خود ارادیت پر توجہ دینی چاہیئے اور اقوام متحدہ میں بھی اسی مسئلے کو اٹھانا چاہیئے تھا۔ شیری رحمان نے کہا پاکستان کو مطالبہ کرنا چاہیئے تھا کشمیر میں کلسٹر بموں کا استعمال روکا جائے، ڈاکٹرز اور میڈیا کو کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں لیکن پاکستان کی حکومت نے سستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی مسئلے پر آج تک اپوزیشن کو متحدہ نہیں کر سکی، اپوزیشن نے بہت ساری چیزیں تحریری طور پر دی ہیں، لیکن حکومت این آر او کی طعنے دینا شروع کر دیتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 818988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش