QR CodeQR Code

حکومت زائرین اربعین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کرے، مولانا یوسف جعفری

29 Sep 2019 10:44

ایک بیان میں صدر تحریک حسینی پاراچنار کا کہنا تھا کہ اربعین کیلئے پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین کربلا روانہ ہوتے ہیں، جن میں ایک بہت بڑی تعداد زمینی راستے سے جاتی ہے، لیکن ہر مرتبہ جہاں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں انکے مسائل اور مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اربعین کے لئے پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین کربلا روانہ ہوتے ہیں، جن میں ایک بہت بڑی تعداد زمینی راستے سے جاتی ہے، لیکن ہر مرتبہ جہاں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں ان کے مسائل اور مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں، لہذا حکومت کو چاہیئے کہ ان زائرین کربلا کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اور انتظامات کرے، تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر تفتان بارڈر پر زائرین کو بے پناہ مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے، زائرین کی خدمت اور ان کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا نہ صرف حکومت وقت کا فرض بلکہ بہت بڑا اجر بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 818990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818990/حکومت-زائرین-اربعین-کی-مشکلات-کو-مدنظر-رکھتے-ہوئے-پیشگی-اقدامات-کرے-مولانا-یوسف-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org