0
Sunday 29 Sep 2019 10:52

دہشتگردی اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات، پاکستان نے رپورٹ ارسال کر دی

دہشتگردی اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات، پاکستان نے رپورٹ ارسال کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عملدرآمد کے تحت ٹیررازم، ٹیرر فنانسنگ کے خطرات اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ رپورٹ تیار کرکے فیٹف کو بھجوا دی ہے، جس کا جواب آنے پر پلان مرتب کرکے باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔ پاکستان اور فیٹف کے درمیان مذاکرات آٹھ اکتوبر سے پیرس میں شروع ہونگے، اس سے قبل پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم چین اور ملائشیا جائیگی اور فیٹف میں پاکستان کی حمایت کے حصول کیلئے ان ممالک سے جامع تبادلہ خیال کریگی۔ فیٹف اجلاس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک یا ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرینگے۔ فیٹف ٹیم کیساتھ مذاکرات کرنیوالی ٹیم میں شامل وزارت خزانہ کے سینیئر افسر نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائمز (یو این او ڈی سی) کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ سٹڈی مکمل کرکے ڈیڑھ سو صفحات کے لگ بھگ رپورٹ فیٹف کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ میں ان شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جو بہت کمزور و غیر محفوظ ہیں، خامیاں دور کرنے کیلئے تجاویز دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے کتنے نیٹ ورک اور ان کے ذیلی گروپوں کو پکڑ کر ختم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلیے ریگولیٹری رجیم کو بھی مزید مضبوط و موثر بنایا گیا ہے اور قوانین کو سخت بنا کر سزائوں میں اضافہ کیا گیا۔ وکلا، چارٹرڈ اکاونٹنٹس، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز، قیمتی دھاتوں، پتھروں کے ڈیلرز اور دیگر تمام رسک بیسڈ مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز (ڈی این ایف بی پی ایس) کی آمدنی و ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ و نگرانی سے متعلق دیگر سفارشات پر عملدرآمد کیلیے پالیسی لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 818992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش