0
Sunday 29 Sep 2019 16:50

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، اکرم خان درانی نیب کے پنڈی دفتر طلب

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، اکرم خان درانی نیب کے پنڈی دفتر طلب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی اور ان کے صاحبزادے کو پنڈی دفتر طلب کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق اکرم خان درانی پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی کو 7 اکتوبر، جبکہ ان کے صاحبزادے زاہد درانی کو 8 اکتوبر کو پنڈی دفتر طلب کیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی نے غیرقانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں، نیب کی جانب سے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اکرم خان درانی مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب کے دفتر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق زاہد درانی سے والد کے اثاثوں کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 819044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش