0
Sunday 29 Sep 2019 18:30

امریکہ نے پاکستان میں نوجوانوں کی فکری تبدیلی کیلئے کام تیز کر دیا

امریکہ نے پاکستان میں نوجوانوں کی فکری تبدیلی کیلئے کام تیز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان میں نوجوانوں کی فکری تبدیلی کیلئے کام تیز کر دیا۔ اس حوالے سے جہاں لاہور میں مختلف ورکشاپس کروائی جاتی ہیں وہیں پاکستان ذہین طلبہ کو تعلیم کے نام پر امریکہ بھجوایا جاتا ہے جہاں ان کی برین واشنگ کے بعد ان سے پاکستان میں اپنے مفادات حاصل کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں امریکی حکومت کے زیراہتمام لاہور میں کالج فیئر میں شریک طلبہ سے خطاب میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز نے طلباء کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی اور انہیں سبز باغ دکھائے۔ تقریب میں 25 امریکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں اور سینکڑوں پاکستانی طلبہ  نے شرکت کی تھی۔

کالج فیئر ایجوکیشن یو ایس اے کے زیرانتظام  جنوبی ایشیا میں سال بھر میں ہونیوالے کالج فیئرز کا تسلسل تھا جس میں امریکہ کی یونیورسٹیوں کے نمائندگان جنوبی ایشیا کے ممالک میں طلبہ کی توجہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ قونصل جنرل راڈریگیز نے کہا کے پچھلے سال 7 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ نے تعلیم کیلئے امریکہ گئے اور ہم مزید طلبہ کو بھی امریکہ بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان یونیورسٹیوں میں سے کئی ایک دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سکالرشپ مہیا کرتی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مزید پاکستانی امریکی تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ذہین پاکستانی بچوں کو سکالر شپ بھی فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 819057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش