QR CodeQR Code

کشمیر پر پوری قوم فوج اور حکومت کیساتھ ہے، علامہ نیاز نقوی

29 Sep 2019 18:43

لاہور میں علماء و طلباء سے گفتگو میں وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان کا کردار اجاگر ہوا ہے، اب مسلم بلاک بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ مشترکہ اسلامی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ترکی کے صدر طیب اردگان اور چین کے وزیر خارجہ کی کشمیر کے حق میں تقریریں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے وزیراعظم کے خطاب میں تحفظ ناموس رسالت، اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کے جھوٹے الزام اور کشمیر کے مسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرکے نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم فوج اور حکومت کیساتھ ہیں، کشمیر میں جذبہ لڑے گا ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ لاہور میں علماء و طلباء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان کا کردار اجاگر ہوا ہے، اب مسلم بلاک بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ مشترکہ اسلامی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ترکی کے صدر طیب اردگان اور چین کے وزیر خارجہ کی کشمیر کے حق میں تقریریں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں عزاداری کے جلوس نکالنے پر پابندی کی مذمت کرنے والے، پاکستان میں بعض مقامات پر مجالس اور عزاداری جلوسوں پر غیر قانونی پابندیوں کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟


خبر کا کوڈ: 819059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819059/کشمیر-پر-پوری-قوم-فوج-اور-حکومت-کیساتھ-ہے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org