0
Sunday 29 Sep 2019 20:30

عمران خان کی ایک تقریر کی بنیاد پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی ایک تقریر کی بنیاد پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چمن میں دہشت گردی ریاستی اداروں کی ناکامی کا سبب ہے، ہمیں سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سنگین سازش ہو رہی ہے، عمران خان کو بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مسلط کیا گیا، عمران خان کے غیر سنجیدہ اقدامات نے ملک کو مشکل دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں، ہم کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھی ہمارے موقف کو عالمی سطح پر پزیرائی نہیں مل سکی، دنیا ہمیں زمہ دارریاست ماننے کو تیار نہیں ہے جبکہ کشمیر اور دہشتگردی پر ہمارا موقف کمزور ہے۔ عمران خان کا بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان توہین رسالت کی بات کرتے ہیں اور ساتھ میں آسیہ ملعونہ کو رہا بھی کرتے ہیں، قول اور عمل میں تضاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 819064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش