0
Sunday 29 Sep 2019 21:58

حرمین کی سیکورٹی کا چیف افسر اور شاہ سلمان کا ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم قتل

حرمین کی سیکورٹی کا چیف افسر اور شاہ سلمان کا ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم قتل
اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو قتل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے اہم محافظ تھے، جنہیں گزشتہ روز جدہ کی ساحلی علاقے میں قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے، تاہم آپس میں بات کرتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی، جس پر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے دو مقدس مساجد کی ذمہ داریوں کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متعلق شک کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 819073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش