QR CodeQR Code

یہ عوام دشمن حکومت ہے اور ہم عوام دشمن، نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو زرداری

29 Sep 2019 23:40

سیہون شریف میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے پیش ہونے بعد عوامی رابطہ مہم پر نکلے تھے اور عوامی رابطہ مہم آگے بھی ہوتی رہے گی، سندھ اور پنجاب میں احتجاجی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام دشمن اور ناہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، کاش احتساب کا عمل چل رہا ہوتا، ملک کو اصل احتساب کی ضرورت ہے۔ سیہون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ احتساب کا عمل نہیں بلکہ سیاسی انتقام کا چل رہا ہے، یہ عوام دشمن حکومت ہے اور ہم عوام دشمن، نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے پیش ہونے بعد عوامی رابطہ مہم پر نکلے تھے اور عوامی رابطہ مہم آگے بھی ہوتی رہے گی، سندھ اور پنجاب میں احتجاجی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے، اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام مایوس ہیں اور ملک کا وزیراعظم کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کیا کروں تو عوام میں مایوسی ہوتی ہے، پاکستان کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کشمیر پر حملے بعد وزیراعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا، کشمیر 50 دن سے اوپن ائیر جیل بنی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر کو اپنی پی آر کیلئے استعمال نہ کریں جب کہ وزیراعظم کی تقریر پری سلیکٹڈ تھی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کے ساتھ یو این کی قرادادوں پر فوکس ہونا چاہیئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 819091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819091/یہ-عوام-دشمن-حکومت-ہے-اور-ہم-نااہل-کو-گھر-بھیجیں-گے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org