QR CodeQR Code

یکم اکتوبر سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، ترجمان سندھ حکومت

29 Sep 2019 23:44

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کر رکھی ہے، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔


 اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں، محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں برس اگست میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کیا تھا، پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پر عملدرآمد 2 روز بعد شروع کردیا جائے گا، یکم اکتوبر سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کر رکھی ہے، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 819093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819093/یکم-اکتوبر-سے-ممنوعہ-پلاسٹک-بیگز-کے-استعمال-پر-مکمل-پابندی-ہوگی-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org