QR CodeQR Code

آزادی مارچ کے نتائج سو فیصد ہوں گے، پرویز رشید

29 Sep 2019 23:30

میڈیا سے بات چیت میں نون لیگی رہنما نے کہا کہ آزادی مارچ کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے، جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیرخریدے، چیئرمین سینيٹ سے درخواست ہے کہ ووٹ دينے والے 14 لوگوں کے نام بتا دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی کامیابی کا دعوٰی کردیا ہے۔ مسلم ليگ نون کے سينئر رہنماء پرویز رشید نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے نتائج سو فیصد ہوں گے، اتنے لوگ ہوں گے کہ گنے نہیں جا سکیں گے۔ پرويز رشيد نے کہا کہ آزادی مارچ کے کچھ حامیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو موقع ملنا چاہیئے کیوںکہ حکومت خود بخود گرجائے گی، دوسری رائے یہ ہے کہ حکومت سے جلد ازجلد چھٹکارا حاصل کيا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد يقيناً نون ليگ کی رائے آزادی مارچ کے حق ميں ہوگی، نوازشریف کی رائے کو سب تسلیم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کیا کہ آزادی مارچ کا راستہ سینيٹ اليکشن کے تجربے سے چنا، چیئرمین سینيٹ کے الیکشن میں کھیلا گیا، کھيل ہميں دوسری جانب لے کر گيا، 64 سے 50 ووٹوں ميں تبديلی نے سیاسی جماعتوں کو يہ راستہ دکھایا۔ پرویز رشید نے کہا کہ آزادی مارچ کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے، جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر خریدے، چیئرمین سینيٹ سے درخواست ہے کہ ووٹ دينے والے 14 لوگوں کے نام بتا دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 819096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819096/آزادی-مارچ-کے-نتائج-سو-فیصد-ہوں-گے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org