QR CodeQR Code

قابض فوج کے مظالم کا دلیری سے مقابلہ کرنیوالےکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، رجب طیب اردوان

30 Sep 2019 08:31

ترکی کے درالحکومت استنبول میں پاکستان کو 4 تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔ ترکی کے درالحکومت استنبول میں ترکی کی جانب سے پاکستان کو 4 تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جن میں سے دو بحری جہاز پاکستان اور دو ترکی میں تیار ہوں گے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترک صدر نے تقریب کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کا احساس کرنا چاہیئے جبکہ کشمیر اور فلسطین کی صورت حال ایک جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ سے زائد شہری 5 اگست سے نظر بند ہیں اور کشمیری عوام قابض فوج کے مظالم کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس لیے میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑاکا بحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کا ایک اور ثبوت ہے۔ جموں و کشمیر کی صورت حال ہندوتوا کے ذہریلے نظریے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بعد سے بھارتی مظالم کی انتہا ہے۔ جنرل اسمبلی میں بھی ترک صدر کی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 819101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819101/قابض-فوج-کے-مظالم-کا-دلیری-سے-مقابلہ-کرنیوالےکشمیریوں-حق-میں-آواز-اٹھاتا-رہوں-گا-رجب-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org