0
Monday 30 Sep 2019 09:02

عمران خان طاہرالقادری کی طرح ملک کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر چھوڑ دیں، احسن اقبال

عمران خان طاہرالقادری کی طرح ملک کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر چھوڑ دیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طاہرالقادری کی طرح ملک کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر چھوڑ دیں۔ نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں ہر مسئلے پر یو ٹرن لیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر قوم کو اعتماد میں لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اقوام متحدہ میں 16 ووٹ حاصل نہیں کر سکی، تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ لیگی رہنما کے مطابق سرمایہ داروں کو ملک سے باہر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، حکومت کی نااہلی ناتجربہ کاری سے ملک مشکلات اور دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش