0
Monday 30 Sep 2019 12:40

بھارت کے نامور دانشوروں و پروفیسروں کا وادی کشمیر میں موبائیل و انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنیکا مطالبہ

بھارت کے نامور دانشوروں و پروفیسروں کا وادی کشمیر میں موبائیل و انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے 781 نامور سائنسدانوں، اسکالروں اور پروفیسروں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وادی کشمیر میں موبائیل فون سروس اور انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کیا جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے بڑے تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بھی بھارتی حکومت سے التماس کیا ہے کہ وادی کشمیر میں فوری طور پر مواصلاتی نظام کو بحال کیا جائے تاکہ نوجوان تعلیم کی طرف توجہ مبذول کرسکے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دفعہ 370 کی منسوخی کے بیچ بھارت کے 781 نامور سائنسدانوں،اسکالروں، پروفیسروں اور دو درجن سے زائد بڑے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق انڈین انسٹی چیوٹ آف سائنس بنگلورو،گوتم مینن انسٹی چیوٹ، انڈیشن انسٹی چیوٹ آف اسٹرو بنگلورو،انسٹی چیوٹ آف سائنس چنائی، نیشنل سائنس فار بائیولوجیکل سائنس کے ساتھ 150 تعلیمی اداروں نے بھارتی حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں۔ مذکورہ تعلیمی اداروں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ 57 روز سے وادی کشمیر میں موبائیل فون سروس اور انٹرنیٹ سہولیات بدستور معطل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 819178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش