0
Monday 30 Sep 2019 12:46

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 57واں دن، موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروس مسلسل منقطع

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 57واں دن، موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروس مسلسل منقطع
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کے خلاف آج پیر کے روز مسلسل 57 واں دن بھی ہڑتال رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے سرینگر اور دیگر اضلاع میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل ہے۔ وادی کشمیر میں تقریباً دو ماہ سے موبائیل فون و انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کی وجہ سے اہلیان کشمیر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشہ ور افراد خاص طور پر میڈیا کا کام کاج اور طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہے۔ وادی میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی 5 اگست سے لگاتار معطل ہے۔ ادھر قابض فورسز نے سرینگر کے حساس علاقوں میں خاردار تاریں بچھا کر اہم سڑکوں کو بند کیا گیا ہے۔ سیاسی قائدین بھی مسلسل دو مہینے سے جلیوں میں یا گھروں میں نظربند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے گزشتہ ستاون روز سے بند پڑے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 819183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش