QR CodeQR Code

مقتول بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی

قصور سے ایک اور معصوم بچے کی قتل شدہ لاش برآمد

30 Sep 2019 14:32

پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ قصور کی تحصیل چونیاں سے ایک اور بچے کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں، جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قصور کی نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کر سکی ہے۔ معصوم بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے گرچہ اس معاملے کا نوٹس لیکر پولیس افسران کے تبادلے بھی کئے اور متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کیا مگر اس کے باوجود پولیس تاحال چاروں بچوں کی مکمل شناخت، جائے اغواء، جائے قتل اور طریقہ واردات کا بھی تعین نہیں کر پائی ہے، حالانکہ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بچوں کے قتل کی تحقیقات جدید سائنسی خظوط پہ کی جا رہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 819212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819212/قصور-سے-ایک-اور-معصوم-بچے-کی-قتل-شدہ-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org