QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کی تقریب، مقصدِ قیام امام حسینؑ پر لیکچر

30 Sep 2019 15:17

محرم الحرام کی مناسبت سے ’’یوم حسینؑ‘‘ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ’’پیغام کربلا‘‘ کے عنوان سے نشست ہوئی جس میں ممتاز صحافی حیدر جاوید سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ وطالبات کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ ممتاز صحافی حیدر جاوید سید نے اس موقع پر ’’مقصد قیام امام حسین علیہ السلام ‘‘ پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں محرم الحرام کی مناسبت سے ’’یوم حسینؑ‘‘ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ’’پیغام کربلا‘‘ کے عنوان سے نشست ہوئی، جس میں ممتاز صحافی حیدر جاوید سید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ ممتاز صحافی حیدر جاوید سید نے اس موقع پر ’’مقصد قیام امام حسین علیہ السلام ‘‘ پر روشنی ڈالی۔ اس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کی خصوصی تقریب ہوتی تھی مگر یونیورسٹی پر قابض طلبہ تنظیم کی جانب سے یوم حسینؑ کے انعقاد کو روک دیا گیا تھا۔ تاہم کئی برسوں کے بعد دوبارہ پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا اہتمام کیا گیا جسے طلبہ وطالبات نے سراہتے ہوئے اسے مثبت سرگرمی قرار دیا۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ذکر اہلبیتؑ آخروی حیات کا سامان ہے، ایسی روحانی محافل کا انعقاد نسل نوء کی رہنمائی کیلئے ضروری ہے۔ طلبہ نے انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کی انتظامیہ اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا کہ ایسی روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 819217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819217/پنجاب-یونیورسٹی-میں-یوم-حسین-کی-تقریب-مقصد-قیام-امام-پر-لیکچر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org