0
Monday 30 Sep 2019 17:49

ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا
اسلام ٹائمز۔ ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس ایک نیا رخ اختیار کر گیا، کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دہشتگردی کا دفعات خارج کرکے کیس دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے دوبار سیشن عدالت بھیج دیا۔ ملزم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عاطف زمان نے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا، کیس سیشن عدالت منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دہشتگردی کا دفعات خارج کر دیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو سٹی کورٹ سیشن عدالت میں ہوگی۔ دوسری جانب پولیس نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے ٹی وی اینکر اور تاجر خضر حیات کو قتل کیا، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیلا، اس لیے کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں ہی چلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 819241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش