0
Monday 30 Sep 2019 22:31

10 سال زرداری و نواز شریف نے فضل الرحمان کی گاڑی میں ڈیزل ڈالا لیکن کشمیر نہ پہنچی، حلیم عادل شیخ

10 سال زرداری و نواز شریف نے فضل الرحمان کی گاڑی میں ڈیزل ڈالا لیکن کشمیر نہ پہنچی، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا نہر خیام کو ڈویلپ کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن کچرے کے جو پہاڑ پورے شہر میں کھڑے ہیں، گٹر بہہ رہے ہیں، ان کو کون صاف کرائے گا، پورے سندھ کو پیپلز پارٹی نے گٹرستان بنا دیا ہے، کرپشن کرکے سندھ کی عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، سندھ کا دو روزہ دورہ کرکے آیا ہوں، ایڈز پھیل چکی ہے، کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ملتی، عوام پریشان ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کا تاج ہے، سندھ کا تاج ہے، ہم کراچی کی بات کریں گے، سندھ کے دو حصے لگتے ہیں، آپ نے بھی مائی کلین مہم چلائی ہوئی ہے، پوری سندھ گندگی کا ڈھیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ ملیر سٹی کی گٹر لائن تو پہلے بند کرا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی تباہی کے ذمہ دار پھپھا صاحب ہیں، پھپھا صاحب بھی بے نقاب ہو چکے ہیں، نیب کا پروانہ آگیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مولانا فصل الرحمان کو کس نے کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنایا، دس سالوں تک زرداری اور نواز شریف مولانا صاحب کی گاڑی میں ڈیزل ڈالتے رہے، لیکن ان کی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی، دس سالوں تک کشمیر تک نہیں پہنچی، اسلام آباد تک کھڑی رہی، فضل الرحمان کی گاڑی میں زرداری اور نواز شریف دونوں نے ڈیزل ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان نے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، پوری امت مسلمہ کا کیس لڑا ہے، آج نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے پاس اب بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری مخالفت کرکے کشمیر کاز سے غداری کر رہے ہیں، لگتا ہے بلاول زرداری مودی کو خوش کر رہے ہیں، بلاول زرداری کو نہیں پتا کشمیر میں کیا ظلم ہو رہا ہے، بلاول کہتے ہیں دسمبر تک حکومت کو گھر بھجوا دیں گے، ہم کہتے ہیں سندھ میں بلاول کی حکومت دسمبر تک نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 819291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش