0
Monday 30 Sep 2019 22:38

کوہاٹ ہنگو روڈ پر فائرنگ سے 2 خواجہ سراء شدید زخمی

کوہاٹ ہنگو روڈ پر فائرنگ سے 2 خواجہ سراء شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر فائرنگ سے دو خواجہ سراء شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے ہنگو روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو خواجہ سراء جاوید عرف گڈورے اور حمداللہ عرف بےبو شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وقوعہ کے بعد دونوں خواجہ سراؤں کو زخمی حالت میں کے ڈی اے ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے عملہ کی کمی ہے اور اِسوقت ہسپتال میں ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ دونوں زخمی خواجہ سراؤں کو جلد طبی امداد فراہم کی جائے۔ پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش