0
Monday 30 Sep 2019 22:43

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر الزامات

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر الزامات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحت اصلاحات بل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر خوب الزامات لگائے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھا شخص لیپ ٹاپ پر صوبہ چلا رہا ہے۔ جواب میں حکومت نے کہا وہ شخص ہم سب سے زیادہ کام کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت میں اصلاحات کے معاملے پر صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین دلچسپ اور گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر نے اکرم درانی الزام عائد کیا کہ ایک شخص ملک سے باہر بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر صوبہ چلا رہا ہے جس نے محکمہ صحت کی نیا ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس پر حکومت نے جواب دیا کہ وہی شخص پاکستان اپنے خرچے پر آ کر سب سے زیادہ کام کرتا ہے۔ یہی نہیں اپوزیشن رکن نگہت اورکزئی نے بھی حکومت پر نہ صرف تنقید کے نشتر برسائے بلکہ ان کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کا شور کرنے پر ہاضمے کیلئے ہاجمولا لانے کی پیشکش بھی کر دی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے ٹوورازم اتھارٹی بل، اسپیشل پولیس فورس کی مستقلی کے بل بھی منظور کر لئے گئے۔ رکن  صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اقوام عالم کے سامنے بہتر انداز میں مقدمہ پیش کرنے پر پیش کی گئی قرار داد کو بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 819294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش