0
Tuesday 1 Oct 2019 07:43

عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا، مشال ملک

عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ نجی یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ سیمینار میں شریک طلبہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے، نوجوان آزادی کی اس جدوجہد میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت فوری طور پر قید کشمیری نوجوانوں اور حریت رہنمائوں کو رہا کرے۔
خبر کا کوڈ : 819320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش