0
Tuesday 1 Oct 2019 20:14

اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری

اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری
اسلام ٹائمز۔ خواجہ محمد رکن الدین الوری، خواجہ مفتی محمد محمود الوری کے عرس کی دوسری نشست سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت رائیونڈ آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ میں منعقد ہوئی۔ جس سے جامعۃ الازہر(مصر) پاکستان کیمپس کے صدر ڈاکٹر عزیر محمود الازہری، ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، صاحبزادہ فائز محمود الازہری، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی و دیگر مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خواجہ رکن الدین الوری و مفتی محمود الوری نے برصغیر پاک و ہند کی سرزمین پر بھٹکے ہوئے لوگوں کو رشدو ہدایت کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے ساری زندگی اللہ کے قرب میں گزارا۔ آپ کو اللہ نے وہ مقام عطا فرمایا کہ جس پر نگاہ ڈالتے وہ کلمہ حق پڑھ کر مسلمان ہو جاتا۔ تمام تر دنیاوی آسائشوں کو چھوڑ کر صرف اللہ سے تعلق کو قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری زندگی امن و آتشی، محبت، بھائی چارہ کا پیغام عام کرتے گزری۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے انہیں ولایت کا اعلیٰ مقام عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں۔ لاکھوں بھٹکے ہوئے لوگ ہدایت اور قلبی سکون حاصل کرنے کیلئے ان آستانوں پر حاضری دیتے ہیں۔ صاحبزادہ فائز محمو دالوری نے کہا کہ معاشرہ کو راہ راست پر لانے کے لیے بزرگان دین کا دیا گیا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اولیاء اللہ نے برصغیر پاک و ہند میں علم و شعور کا سبق دیا جس سے معاشرہ میں امن و استحکام آیا۔ ڈاکٹر خادم حسین خورشیدالازہری نے بزرگان دین کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ نے رب کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے زہد و تقوی کا مقام حاصل کیا۔ یہ دنیا میں رہتے ہوئے بھی دنیا کی تمنا نہیں رکھتے۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ حضرت شاہ خواجہ رکن الدین الوری نے ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ کرتے ہوئے گزاری۔
خبر کا کوڈ : 819332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش