QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ ضلع کرم

1 Oct 2019 14:35

قبائلی عمائدین اور شہریوں کیجانب سے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ علیزئی میں نادرہ آفس ایک ماہ میں کام شروع کر دے گا اور صدہ کیلئے الگ تحصیلدار تعینات کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کرم کی تحصیل علیزئی کا دورہ کیا اور صدہ اور علیزئی گرڈ اسٹیشن کو 132 کے وی کی فعالیت کے کام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ضلع کرم کے تحصیل علیزئی پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد اور ایم پی اے ریاض شاہین نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے علیزئی اور صدہ کے گرڈ اسٹیشن کو 66 کے وی سے اپ گریڈ کرکے 132 کے وی کرنے کے کام کا افتتاح کیا اور کھلی کچہری سے بھی خطاب کیا۔

قبائلی عمائدین اور شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ علیزئی میں نادرہ آفس ایک ماہ میں کام شروع کر دے گا اور صدہ کیلئے الگ تحصیلدار تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاراچنار میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کر دیا ہے اور ٹل پاراچنار روڈ کے علاؤہ ڈیفنس روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 819353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819353/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-محمود-خان-کا-دورہ-ضلع-کرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org