0
Tuesday 1 Oct 2019 13:45

مولانا کیساتھ ہیں، نون لیگ کا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

مولانا کیساتھ ہیں، نون لیگ کا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کمرکس لی۔
میڈیا کے ذرائع مطابق مسلم لیگ نون نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اس کے وقت کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پارٹی رہنما احسن اقبال کے مطابق کارکنان کو متحرک کرنے کے لئے مولانا سے مل کر مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ ہیں، آزدی مارچ میں شرکت کے لئے پہلے ہی یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون حکومت کے خلاف متحرک ہوئی تو پیپلزپارٹی سے قربت بڑھنے لگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر دو بجے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش