QR CodeQR Code

لاہور، وزیراعلیٰ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

1 Oct 2019 20:40

وزیراعلیٰ نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام، کام اور عوام کی خدمت ہے، پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے امریکہ کی قونصل جنرل کیتھرین راڈیگیز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام، کام اور عوام کی خدمت ہے، پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، کرتار پور راہداری بھی کھولنے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، امریکہ کے ساتھ سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے شراکت کو بڑھائیں گے۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 819446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819446/لاہور-وزیراعلی-سے-امریکی-قونصل-جنرل-کی-ملاقات-باہمی-دلچسپی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org