0
Tuesday 1 Oct 2019 17:16

سعودی شاہ کے ذاتی محافظ کا قتل شاہی محل کے اندر وقوع پذیر ہوا ہے، سوشل میڈیا

سعودی شاہ کے ذاتی محافظ کا قتل شاہی محل کے اندر وقوع پذیر ہوا ہے، سوشل میڈیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہ "سلمان بن عبدالعزیز" کے ذاتی محافظ "عبدالعزیز الفغم" کے قتل کے بارے میں سوشل میڈیا پر انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے حجاز سے تعلق رکھنے والے معروف یوزر "مجتہد"، جو عرصۂ دراز سے سعودی سیاست کے بارے میں انکشافات کے حوالے سے معروف ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھتے ہیں کہ سعودی حکام کے دعوے کے برعکس، "عبدالعزیز الفغم" اپنے دوست کے گھر میں قتل نہیں ہوا بلکہ وہ قتل ہوتے وقت سعودی شاہی محل کے اندر موجود تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس معروف یوزر کا لکھنا ہے کہ عبدالعزیز الفغم شاہی خاندان کے پرانے محافظوں میں سے تھا، چنانچہ آل سعود کے تمامتر خاندان کا وفادار تھا، البتہ محمد بن سلمان کی نظر میں اسکی وفاداری خود محمد بن سلمان کے اعتبار سے ناکافی تھی، اسی لئے محمد بن سلمان بارہا یہ کہہ چکا تھا کہ وہ عبدالعزیز الفغم کو برکنار کر دے گا۔ مذکورہ یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عنقریب اس حوالے سے مزید حقائق سے پردہ اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے اس معروف یوزر کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم جدہ میں اپنے دوست کے ہاتھوں ایک نجی جھگڑے کے دوران مارا گیا ہے اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ قاتل خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے جبکہ یہی موضوع سعودی سیاست خصوصاً محمد بن سلمان کے کردار پر گہری نظر رکھنے والے سوشل میڈیا کے آگاہ یوزرز کیلئے شک کا موجب ہے۔

یاد رہے کہ لندن میں مقیم سعودی مخالف معروف شخصیت "محمد المسعری" نے 5 ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں محمد بن سلمان کے ہاتھوں اسی شخص کے قتل کا احتمال ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اے عبدالعزیز الفغم! محمد بن سلمان عنقریب تم اور تمہارے گروہ کا سر قلم کر دے گا اور تمہاری جگہ بلیک واٹر کیساتھ منسلک کولمبیا کے باشندے بھرتی کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 819464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش