0
Tuesday 1 Oct 2019 20:21

علماء و مشائخ امن و سلامتی اور بھائی چارگی کو فروغ دیں، ثروت اعجاز قادری

علماء و مشائخ امن و سلامتی اور بھائی چارگی کو فروغ دیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کا قلع قمع اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت کردارادا کرتے رہینگے، دو قومی نظریہ کے مخالف آج دو قومی نظریہ کو تسلیم کر رہے ہیں، کشمیر سے بھارت کے تسلط کو ختم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، کشمیریوں کی حمایت اور ان کا ساتھ دینا ہمارا ایمانی،اخلاقی اور سیاسی فرض ہے۔ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ پاکستان بہت نازک دور سے گذر رہا ہے، ایک طرف تو سرحدوں پر ایمرجنسی ہے تو دوسری طرف معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا کردار مثالی ہے، پوری قوم ملک کی سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء و مشائخ امن و سلامتی اور اتحاد و یکجہتی، بھائی چارگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 819501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش