0
Tuesday 1 Oct 2019 21:05

چونیاں میں بچوں کے قتل کا معمہ حل، ڈی این اے میچ ہونے کے بعد ملزم گرفتار

چونیاں میں بچوں کے قتل کا معمہ حل، ڈی این اے میچ ہونے کے بعد ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چونیاں میں بچوں سے بدفعلی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعے کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور یہ ملزم اس سے قبل بھی 5 سالہ بچے سے بدفعلی میں ڈیڑھ سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 سالہ ملزم صہیب شہزاد کو فوری طور پر انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے اور اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک ہزار 649 لوگوں کی جیو فینسنگ کی گئی جبکہ تمام سیکیورٹیز ایجنسیز نے معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے بہت محنت کی۔ بچوں کی ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سی ان کی شناخت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے بھی میچ کر گئے ہیں۔ جون میں بچے سے زیادہ اور قتل کا پہلا واقعہ ہوا تھا اور چاروں واقعات میں ملزم صہیب شہزاد ملوث ہے جو تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جب تک ہمیں 200 فیصد کنفرم نہیں ہو گیا اس وقت تک ہم نے انتظار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 819506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش