QR CodeQR Code

فلسطین سے لے کر کشمیر تک آج عالم کفر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے، اسداللہ بھٹو

1 Oct 2019 21:07

کراچی میں ناظم اعلیٰ جماعت غرباء اہل حدیث پروفیسر حافظ محمد سلفی سے ملاقات کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان اللہ کے بعد پاکستان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پاکستان سے ان کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کی میتوں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ فلسطین سے لیکر کشمیر تک آج عالم کفر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے، ان کا قصور صرف مسلمان ہونا ہے، جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے حقوق انسانی کے اداروں، موم بتی مافیا اور عالی ضمیر کو دو ماہ سے جنت نظیر وادی کشمیر میں محصور مظلوم مسلمان نظر کیوں نہیں آرہے ہیں، اتحاد امت کے ذریعے ہی اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کا مقابلہ اور ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ستاریہ گلشن اقبال کے دورے، جامعہ کے مدیر اور ناظم اعلیٰ جماعت غرباء اہل حدیث پروفیسر حافظ محمد سلفی سے ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ کشمیر اور ملک و ملت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماء نے مدیر جامعہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد اور خیر و برکت کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان اللہ کے بعد پاکستان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پاکستان سے ان کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کی میتوں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹتے ہیں، اس لئے ان کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہم پر فرض ہے، انشاءاللہ شہداء  و کشمیریوں کی قربانیاں ضرور ایک دن رنگ لائیں گی، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 819507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819507/فلسطین-سے-لے-کر-کشمیر-تک-آج-عالم-کفر-امت-مسلمہ-پر-حملہ-آور-ہے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org