QR CodeQR Code

ایٹمی ملک ہونے کے باوجود کراچی میں کچڑا اٹھانے کا نظام موجود نہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

1 Oct 2019 21:19

ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر کا کہنا ہے کہ شہر کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت گندگی اور غلاظت میں تبدیل کیا جارہا ہے، 20 سال اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے کراچی کی عوام سے ووٹ تو لیا لیکن عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں ناکام نظر آئیں، کراچی شہر کا یہ حال سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شہر کراچی اس وقت گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، شہر کراچی جو کسی زمانے میں روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، جس شہر میں سیاح گھومنے کی غرض سے آیا کرتے تھے، اس شہر کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت گندگی اور غلاظت میں تبدیل کیا جارہا ہے، 20 سال اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے کراچی کی عوام سے ووٹ تو لیا لیکن عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں ناکام نظر آئیں، کراچی شہر کا یہ حال سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ اگر حکومتیں چاہیں تو کراچی شہر کو دوبارہ اُس کی اصلی حالت میں لایا جاسکتا ہے، لہذا ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر کراچی کو ازسر نو تعمیر کیا جائے اور کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہر کراچی میں ترقیاتی کام اور صفائی کرائی جائے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہمارے شہر میں کچڑا اٹھانے کا نظام بھی موجود نہیں ہے، شہر کراچی میں اس وقت گندگی اور غلاظت کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد کراچی کی سنگین صورتحال پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 819513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819513/ایٹمی-ملک-ہونے-کے-باوجود-کراچی-میں-کچڑا-اٹھانے-کا-نظام-موجود-نہیں-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org