QR CodeQR Code

زلمے خلیل زاد 5 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

1 Oct 2019 22:32

گزشتہ روز افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔ اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے 3 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا تاہم انہوں نے دورہ پاکستان عارضی طور پر مؤخر کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔ زلمے خلیل زاد 5 رکنی وفد کے ہمراہ چین سے پرواز سی اے 945 پر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے، زلمے خلیل زاد پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔ اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے 3 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا تاہم انہوں نے دورہ پاکستان عارضی طور پر مؤخر کر دیا تھا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی اور افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی تھی جبکہ وزیراعظم نے افغان مسئلے کے پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 819519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819519/زلمے-خلیل-زاد-5-رکنی-وفد-کے-ہمراہ-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org