QR CodeQR Code

ماں نے ضد کرنے پر بچی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا، بچی جاں بحق

2 Oct 2019 10:36

ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا جہاں معلوم ہوا کہ بچی کی والدہ اپنے میکے چراٹ فرار ہوچکی ہے، پولیس نے بچی کے والد فضل ریحان کو اصل حقائق چھپانے کی پاداش میں شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ داؤدزئی میں ماں نے ضد کرنے پر اپنی 5 سالہ بچی کو واشنگ مشین میں بند کر دیا جس پر وہ دم گھٹنے سے دنیا سے رخصت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 5 سالہ بچی دعا کے بھائی عادل نے تھانہ داؤدزئی پولیس کو رپورٹ کی کہ اس کی 5 سالہ بہن دعا والدہ کے ساتھ ہمسائیوں کے گھر جانے کی ضد کر رہی تھی، جس پر والدہ نے اس کی بہن کو واشنگ مشین میں بند کردیا جس کی وجہ سے اس کی بہن کی موت واقع ہوئی۔ رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمران اللہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا جہاں معلوم ہوا کہ بچی کی والدہ اپنے میکے چراٹ فرار ہوچکی ہے جس کی گرفتاری کیلئے لیڈیز پولیس اور ایس ایچ او داؤدزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ پولیس نے بچی کے والد فضل ریحان کو اصل حقائق چھپانے کی پاداش میں شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 819553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819553/ماں-نے-ضد-کرنے-پر-بچی-کو-واشنگ-مشین-میں-ڈال-دیا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org