0
Wednesday 2 Oct 2019 10:54

عمران خان جیسے درویش، سچے اور دین کا درد رکھنے والے حکمران کیلئے دعائیں کی جائیں، مولانا طارق جمیل

عمران خان جیسے درویش، سچے اور دین کا درد رکھنے والے حکمران کیلئے دعائیں کی جائیں، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی رہنماء مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عمران خان جیسا درویش، سچا ،کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا۔ پاکستانی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین شہر وینکوور میں اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا طارق جمیل نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ عمران خان کیلئے دعا کریں، کیونکہ اس نے ہمارا سر بلند کیا ہے، اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔ مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں سے کہا کہ اس ملک کے ساتھ بد عہدی نہ کرو، اپنے پیپر بنانے کیلئے یہاں کی لڑکیوں کے ساتھ بدکاری نہ کرو، ٹیکس نہ بچاؤ، کیونکہ یہاں کی حکومت آپ پر خرچ کرتی ہے، جبکہ ہمارے ہاں کی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں۔
 
خبر کا کوڈ : 819554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش