QR CodeQR Code

حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

2 Oct 2019 11:31

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ اس سے قبل قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ انہوں نے حمزہ شہباز شریف کو 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

 


خبر کا کوڈ: 819567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819567/حمزہ-شہباز-کے-ریمانڈ-میں-14-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org