QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، ذکراللہ مجاہد

2 Oct 2019 12:00

ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کیساتھ میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کی آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، 6 اکتوبر کو ہونیوالے آزادی کشمیر مارچ میں شہریان لاہورکشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا پیغام دیں گے کہ وہ اس مشکل کھڑی میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کی آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، 6 اکتوبر کو ہونیوالے آزادی کشمیر مارچ میں شہریان لاہورکشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا پیغام دیں گے کہ وہ اس مشکل کھڑی میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 اکتوبر کو ہونیوالے آزادی کشمیر مارچ کے سلسلے میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چودھری، سیکرٹری فیاض احمد رانجھا سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری کی آزادی کیلئے عملی طور پر میدان میں اترے، دعووں اور تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ حکمران کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے موثر سفارتی جدوجہد اپنانے کیساتھ ساتھ عملی اقدامات کریں۔ گزشتہ دو ماہ سے کشمیری مسلمان اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 819571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819571/کشمیر-کی-آزادی-تک-جماعت-اسلامی-جدوجہد-جاری-رہے-گی-ذکراللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org