QR CodeQR Code

افغان طالبان کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

2 Oct 2019 12:27

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کو پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ تاہم اب تک حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کرکے ان کی آمد کی تصدیق نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے طالبان رہنماؤں کا وفد ملاعبد الغنی برادری کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کو پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ اہم اب تک حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کرکے ان کی آمد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ طالبان حکام نے حالیہ دنوں میں روس، چین اور ایران کا بھی دورہ کیا تھا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ بات کے لیے پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 819583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819583/افغان-طالبان-کا-وفد-ا-ج-پاکستان-پہنچے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org