QR CodeQR Code

روس، چین اور ایران کے بعد افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

2 Oct 2019 13:12

ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے ہم مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ یہ امریکا ہے جو مذاکرات سے پیچھے ہٹا ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز جولائی 2018ء میں ہوا تھا اور پھر ستمبر 2019ء تک فریقین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جب کہ ذرائع ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا اعلیٰ سطح وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ طالبان رہنما زلمےخلیل زاد کی پاکستان آمد سے آگاہ اور ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے ہم مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ یہ امریکا ہے جو مذاکرات سے پیچھے ہٹا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز جولائی 2018ء میں ہوا تھا اور پھر ستمبر 2019ء تک فریقین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ہوئے۔ دونوں فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن 8 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک طالبان کے ساتھ مذاکرات اور کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی خفیہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طالبان کی جانب سے بھی کہا گیا کہ مذاکرات کی منسوخی کا زیادہ نقصان امریکا کو ہی ہو گا۔ امریکا سے مذاکرات کی منسوخی کے بعد طالبان وفود نے پہلے روس اور پھر چین کا دورہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 819603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819603/روس-چین-اور-ایران-کے-بعد-افغان-طالبان-کا-وفد-پاکستان-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org