0
Wednesday 2 Oct 2019 13:28

انگریز کا بنایا گیا طبقاتی تعلیمی نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان

انگریز کا بنایا گیا طبقاتی تعلیمی نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں مسلمان پس رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں دینی مدارس میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور ملائشیا کے ساتھ مل کر ٹی وی چینل لانا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر فلمیں بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اسلام کی تاریخ کا پتہ چلے جس کے لئے ترکی کے ساتھ مل کر خالد بن ولید جیسے ہیروز پر فلمیں بنائیں گے۔ عمران خان نے وزیرتعلیم شفقت محمود کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا تعلیمی نظام لایا جائے جس میں اقبالیات بھی پڑھائی جائے، کیونکہ ہمارے نظریاتی لیڈر علامہ اقبال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیشہ تعلیم پر بہت زور دیا اور انہوں نے ایک غزوہ کے بعد صرف تعلیم دینے کی بنیاد پر قیدیوں کو رہا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ پڑھ کر دیکھ لیں جب مسلمانوں نے تعلیم کو اہمیت دی تو دنیا پر راج کیا اورسات سو سال تک دنیا کے تمام بڑے سائنسدان مسلمان تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انگریز کا بنایا گیا طبقاتی تعلیمی نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے اور جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ اس فرق کو مٹانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد پیسہ بنانا نہیں ہونا چاہئے، جب تعلیم اور اسلام ساتھ لے کر چلیں گے تو کامیابی ملے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 819614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش