QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرا دی

30 Jun 2011 02:20

اسلام ٹائمز:ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آنے والے چند روز میں لیڈر آف دی اپوزیشن کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دینگے،ایم کیو ایم مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی


کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرا دی، درخواست سندھ اسمبلی کے اسپیکر کو پیش کی گئی ہے، جو وفاقی اور سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے 51 اراکین اسمبلی نے دستخطوں کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔ درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر کو تحریری طور پر اپوزیشن بینچ الاٹ کرنے کی درخواست دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ حکومت کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ لیڈر آف دی اپوزیشن کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں رضا ہارون نے کہا کہ آنے والے چند روز میں لیڈر آف دی اپوزیشن کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دینگے۔


خبر کا کوڈ: 81966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/81966/متحدہ-قومی-موومنٹ-نے-سندھ-اسمبلی-میں-اپوزیشن-بینچوں-پر-بیٹھنے-کی-درخواست-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org