0
Wednesday 2 Oct 2019 15:52

عمران خان سمیت پوری ٹیم تنقید برداشت نہیں کر سکتی، ملیحہ لودھی کو نکالنا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، جاوید ہاشمی

عمران خان سمیت پوری ٹیم تنقید برداشت نہیں کر سکتی، ملیحہ لودھی کو نکالنا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی کو ہٹا کرحکومت نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی ہے، عمران خان کی تقریر اچھی تھی لیکن تدبیر اچھی نہیں تھی، کشمیری خود لازوال قربانیاں دے کر اپنی جنگ جیت چکے ہیں، لیکن حکمران تقریروں کے سوا ان کیلئے کچھ نہیں کرسکے، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں سب کو جانا چاہئے، تقریر کے علاوہ عمران خان کا دورہ مکمل ناکام رہا ہے، مشرف نوازشریف اور خاقان عباسی نے بھی اقوام متحدہ کے فورم پر اچھی تقریریں کی تھیں، افواج پاکستان کے ہر مشکل وقت پر میں نے ہی ان کیلئے تقریریں کیں، جس پر جنرل کیانی سمیت کئی جرنیلوں نے مجھے سیلوٹ کیا۔ عمران خان اچھے وزیراعظم تو نہیں بن سکے اچھے مبلغ ضرور بن سکتے ہیں، صحافیوں کے معاشی اور میڈیا کے قتل عام میں حکومت ملوث ہے تاکہ عوام کی آواز دبائی جا سکے، عمران خان سمیت پوری ٹیم تنقید برداشت نہیں کر سکتے یہی ان کی خرابی ہے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان کی تقریر اچھی تھی اور اتفاق کرتا ہوں تاہم انہیں اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر ایشو پر زیادہ بات کرنی چاہیے تھی، میں نے بھی اقوام متحدہ میں تقریر کرنے کا اعزاز پایا، نوازشریف نے اپنی جگہ مجھے بھجوایا تھا، نوازشریف نے برہان وانی کا نام لے کر تقریر کی، عمران خان نے کلبھوشن کا نام نہ لے کر اپنی چمڑی بچا لی جبکہ اسی جرم میں نوازشریف سزا کاٹ رہا ہے، تقریر کے علاہ عملی طور پر رتی برابر کشمیر پر کام نہیں کیا گیا۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ملیحہ لودھی کو نکالنا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، مشرف نے بھی تقریر تو اچھی کی لیکن کشمیر پر سرنڈر کر گیا، کشمیری بلبلا رہے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے ممالک کو اعتماد میں ہی نہیں لیا، کشمیریوں کی جیتی ہوئی جنگ حکومت کی وجہ سے ہارنے کا خدشہ ہے، موجودہ حکمرانوں کو کام سے زیادہ انتقامی کارروائیوں کا بہت شوق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ افواج کو بچانے کے لئے میں نے تقریریں کیں اور جنرل کیانی نے مجھے سلیوٹ کیا، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے میرے لئے عہدے تخلیق کیے، سلیکٹڈ حکمران ہر چیز کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، تمام مسائل کے باوجود عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، قیادت صرف وہ ہے جسے منتخب کیا جائے باقی ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں، میرے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی حکومت نے ہمارے خاندان کو معاف نہیں، کشمیریوں کو کامیابی کا سلیوٹ مارنا ہے اور اسٹیبلشمنٹ سے پارلیمنٹ کی بالادستی کا سلیوٹ لینا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 819664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش