0
Wednesday 2 Oct 2019 23:00

آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کا کہا تھا، حافظ حسین احمد

آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کا کہا تھا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء حافظ حسین احمد نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کا کہا تھا۔ دھرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جے یو آئی اکتوبر کے آخر میں اسلام آباد آنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن اگر کوئی جماعت دس پندرہ دن بعد اپنے کارکن لانا چاہتی ہے تو ان کا استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھرنے کو غیر آئینی سمجھتی ہے، تو پھر یہ کیوں کہتی ہے کہ کچھ دن کے لیے مؤخر کیا جائے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ صنعت کاروں سمیت دیگر طبقات بھی مشکلات کا شکار ہیں اور کابینہ کی تبدیلیاں عوام کی مشکلات کم نہیں کر سکتی۔ حافظ حسین احمد نے ڈینگی کے سوال پر کہا کہ موجودہ حکومت ہر مسئلہ سابقہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے، اس ملک میں ایک مسئلہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی طاہر القادری کے ساتھ مل کر مذہبی کارڈ استعمال کیا تھا اور آج بھی ریاست مدینہ کا کارڈ استعمال کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش