QR CodeQR Code

پاراچنار، شنگک میں امام بارگاہ کیجانب جانیوالی سڑک کا تنازعہ حل کرلیا گیا

2 Oct 2019 23:27

فریقین کی موجودگی میں جرگہ ممبران نے سیکرٹری انجمن حسینیہ کی سربراہی میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ افسران اور صدر تحریک حسینی کی موجودگی میں روڈ کیلئے اراضی کی نشاندہی کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ شنگک میں امام بارگاہ کی جانب جانے والی سڑک کا تنازعہ حل کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق شنگک امام بارگاہ کے روڈ پر بننے والے تنازعے کے حل کیلئے لیفٹنٹ کرنل جاوید اعوان، عمر احمد خان اسسٹنٹ کمشنر، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی کے اکابرین نے فریقین کے ساتھ کامیاب جرگہ کیا اور تنازعہ حل کردیا گیا، فریقین کی موجودگی میں جرگہ ممبران نے سیکرٹری انجمن حسینیہ کی سربراہی میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ افسران اور صدر تحریک حسینی کی موجودگی میں روڈ کیلئے اراضی کی نشاندہی کردی، اس موقع پر لیفٹنٹ کرنل جاوید اعوان نے فریقین سے آپس میں بھائی چارے سے رہنے کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 819758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819758/پاراچنار-شنگک-میں-امام-بارگاہ-کیجانب-جانیوالی-سڑک-کا-تنازعہ-حل-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org