QR CodeQR Code

کرم میں مختلف نادرا دفاتر کا قیام خوش آئند ہے، ساجد حسین طوری

2 Oct 2019 23:50

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے نے کہا کہ ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں نادرا کے دفاتر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور میں نے بار بار چئیرمین نادرا کی توجہ اس طرف دلائی، جس پر چئیرمین نادرا نے ڈوگر میں نادرا آفس کھولنے کے ساتھ ساتھ علیزئی، بگن اور شلوزان میں ون ونڈو سنٹر کھولنے کی منظوری دی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ تحصیل علیزئی، بگن، شلوزان کے علاوہ ڈوگر میں نادرا کے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وہ جہاں جانا چاہئے جا سکتے ہیں، ان کی بار بار قبائلی اضلاع میں آمد خوش آئند ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری نے کہا کہ ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں نادرا کے دفاتر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور میں نے بار بار چئیرمین نادرا کی توجہ اس طرف دلائی، جس پر چئیرمین نادرا نے ڈوگر میں نادرا آفس کھولنے کے ساتھ ساتھ علیزئی، بگن اور شلوزان میں ون ونڈو سنٹر کھولنے کی منظوری دی۔ نادرا کے نئے دفاتر کے قیام کے بعد شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔ ساجد طوری نے نئے دفاتر کے قیام پر چئیرمین نادرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چئیرمین کی خصوصی دلچسپی کے باعث ضلع کرم کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ ساجد طوری نے کہا کہ ضلع کرم میں نادرا کی جانب سے اتنے بڑے اقدام کے باوجود بعض افراد کی جانب سے احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ علیزئی کا ذکر کرتے ساجد طوری نے کہا کہ وزیراعلٰی صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں وہ جس وقت جہاں جانا چاہئے جا سکتے ہیں اور قبائلی اضلاع میں وزیراعلٰی کی بار بار آمد خوش آئند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 819764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819764/کرم-میں-مختلف-نادرا-دفاتر-کا-قیام-خوش-ا-ئند-ہے-ساجد-حسین-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org