QR CodeQR Code

اسد عمر فارغ نہیں رہیں گے، جلد کابینہ میں نظر آئیںگے

2 Oct 2019 23:54

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے نجی ٹی کو بتایا کہ سابق وزیر خزانہ ایک بار پھر کابینہ میں آ جائیں گے، وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی امید نہیں لیکن اگر وزیراعظم کرتے ہیں تو یہ ان کا استحقاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کابینہ میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ میں آج کل فارغ ہوں اور میرے بطور ایم این ایز کے کام نہیں ہو رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کے مطابق عمران خان نے اسد عمر کو کہا ہے کہ وہ زیادہ دن فارغ نہیں رہیں گے، جلد ایک بار پھر کابینہ میں آ جائیں گے۔ وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی امید نہیں لیکن اگر وزیراعظم کرتے ہیں تو یہ ان کا استحقاق ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں اپوزیشن کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام  وزرا اور ان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 819765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819765/اسد-عمر-فارغ-نہیں-رہیں-گے-جلد-کابینہ-میں-نظر-ا-ئیںگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org